آن لائن ٹیوشن سے پیسے کمانے کا طریقہ
★انگریزی حساب اور سائٹس کے اچھے پاکستانی اساتذہ کی موجودگی آن لائن ٹیوشن کے شعبے میں پہلے سے ہی ہے۔ اگر آپ کو بھی کسی مضمون میں اچھی دسترس حاصل ہے تو گھر بیٹھے ہی ملک و بیرون ملک کے طلبہ کو ٹیوشن دے سکتے ہیں۔★اگر آپ کو ایک سے زیادہ غیر ملکی طلبہ مل جاتے ہیں تو آپ کی آمدنی سابقہ نوکری سے بھی بہتر ہو سکتی ہے۔مختلف ویب سائٹس پر آن لائن ٹیوشن کے لئے انٹرنیٹ پر مبنی جدید تکنیک کو استعمال کیا جاتا ہے جس کے لئے پہلے اساتذہ کہ تربیت دی جاتی ہے۔ خاص مضمون کے ٹیوشن کے علاوہ طلبہ کو پروجیکٹ مکمل کرنے میں مدد کرنے اور مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی کوچنگ جیسے مواقع بھی موجود ہیں۔ اس کے لئے ٹیوٹر کو فی گھنٹہ پانچ ڈالر سے لے کر بیس پچیس ڈالر تک مل جاتے ہیں۔ اپنے گھر کی چار دیواری سے باہر نکلے بغیر محض ایک گھنٹہ کام کر کے اتنا کما لینے میں کیا برائی ہے ؟
★آن لائن ٹیوشن سے متعلق کچھ ویب سائٹس درج ذیل ہیں:
★2tion
★tutorvista
★transtutors
★onlinetuition
★ان ویب سائٹس کو کھولنے کے لئے ان کے شروع میں www.اور آخر میں.comضرور لگائیں۔
No comments:
Post a Comment