Tuesday, June 2, 2020

Transletion se kamane ka tariqa

ترجمہ اور پروف ریڈنگ سائٹس سے پیسے کمانے کا طریقہ

★کئی ویب سائٹس ایسی بھی ہیں جو ضرورت مند کمپنیوں اور مترجمین و مدیران کے لئے کام کررہی ہیں۔ اس کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے شہروں میں رہنے والے ماہر مترجمین ملک وبیرون ملک سے ایسے ٹرانسلیشن پروجیکٹ حاصل کرنے لگے ہیں جو انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی صورت میں انہیں مل ہی نہیں سکتے تھے 

★اگر آپ بھی کسی دو زبانوں پر عبور رکھتے ہیں تو آپ بھی اضافی آمدنی کے لئے اس متبادل کواختیار کر سکتے ہیں۔ عالمگیریت کی وجہ سے ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کئے جانے والے دستاویزات کی تعداد اور ضرورت بڑھتی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ لمبی مدت تک چلنے والا ہے۔

★ان ویب سائٹس پر مترجمین کو عموماً کام کی خوبی کی بنیاد پر فی لفظ کے حساب سے محنتانہ دیا جاتا ہے۔ کئی بارگاہک کسی خاص فارمیٹ میں ترجمہ مانگتا ہے اس لئے مختلف سافٹ ویئر فارمیٹس کی جانکاری رکھنے والے مترجمین دوسرو ں سے بہتر آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔انٹرنیٹ کے ذریعے ترجمہ کے مواقع فراہم کرانے والی کچھ اہم ویب سائٹس حسب ذیل ہیں: 

★proz

★translatorscafe

★trally

★traduguide

★langjobs

★transquotation

★elance

★ان ویب سائٹس کو کھولنے کے لئے ان کے شروع میں www.اور آخر میں.comضرور لگائیں۔

No comments:

Post a Comment

Free Android Apps Moded Store And Paid Games: Free download app emoney

Free Android Apps Moded Store And Paid Games: Free download app emoney : Free download app emoney https://play.google.com/store/apps/details...