★اس میں کام کے پیسے اچھے مل جاتے ہیں۔ اپنے ہنر اور تجربے کی بنیاد پر آپ کام کی منہ مانگی قیمت حاصل کرسکتے ہیں۔
★اس کے علاوہ اپنی مرضی کے اوقات طے کیے جاسکتے ہیں جس کی سہولت 9 تا 5 والی ملازمت میں نہیں ملتی۔
★سب سے اہم بات یہ کہ آپ کی ذمہ داری صرف اتنے کام کی ہے جس کے آپکو پیسے مل رہے ہیں۔ نہ اس سے زیادہ اور نہ اس سے کم۔ اور پروجیکٹ ختم ہونے کے بعد آپ کسی کام کے ذمہ دار نہیں رہتے۔ عمومی طور پر فری لانسنگ پروجیکٹ تھوڑے عرصے جیسے کہ 6 ماہ یا ایک سال کے ہوتے ہیں لیکن دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ وہ اس صورت میں کہ اگر کلائنٹ آپ کے کام سے خوش ہو تو کنٹریکٹ مزید کئی سال تک بڑھ سکتا ہے۔
★ملک میں معیشت کے حالات کے پیش نظر فری لانسنگ ہی پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کا سہارا ہے۔ صرف بے روزگار نہیں بلکہ برسرِ روزگار افراد اگر اپنی کمائی کو بڑھانا چاہتے ہیں تو وہ بھی دفتری اوقات کے بعد چند گھنٹوں کےلیے فری لانسنگ کرسکتے ہیں۔
★فری لانسنگ ایک ایسا کام ہے جو آپ گھر بیٹھے سر انجام دے سکتے ہیں اور اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔اس میں ایک شخص یا ادارہ جس کو کوئی کام کروانا ہے وہ یا تو کوئی باقاعدہ دفتر بنا کر اس میں لوگوں کو کام پر رکھے یا پھر وہ بنا دفتر بنائے کسی ایسے شخص کو کام دے جو یہ کام جانتا ہو۔ اس شخص سے مطلوبہ کام کروا کر اُس کو ادائیگی کر دے،اِس طرح متعلقہ کمپنی کو نہ تو کوئی دفتر بنانا پڑے گا اور نہ ہی مستقل کسی شخص کو نوکری پر رکھنا ہو گا ۔
★پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین کے مطابق اس وقت دنیا میں پاکستان فری لانسنگ کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک ہے اور اس وقت تقریباً 150,000 سے زیادہ فری لانسرز معیشت میں تقریباؑ ایک ارب امریکی ڈالر کا حصہ ڈال رہے ہیں۔
★فری لانسنگ شروع کرنا نہایت آسان ہوتا ہے: ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بناؤ اور کام شروع کردو! لیکن کس فیلڈ کا اکاؤنٹ بنانا ہے؟ کیا سروسز دینی ہیں؟ یہ بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ عموماً لوگ اِس مرحلے کو بہت آسان سمجھتے ہیں لیکن درحقیقت یہی آپ کی کامیابی و ناکامی میں پہلی اینٹ جیسی اہمیت رکھتا ہے۔