Tuesday, June 2, 2020

Blogging se earning ka tariqa

بلاگنگ سے پیسے کمانے کا طریقہ

★بلاگنگ آن لائن کمائی کے لیے سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا زریعہ ہے۔اگر آپ میں لکھنے کی تھوڑی سی بھی صلاحیت ہے تو آپ اپنا بلاگ بنا کر اْس سے لاکھوں کما سکتے ہیں، بظاہر یہ مشکل کام لگتا ہے لیکن اگر محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے تو کوئی شک نہیں کے آپ چھ ماہ کے اندر اندر اپنے بلاگ یا ویب سائٹ سے اچھا خاصا کما سکتے ہیں۔

★بلاگنگ کے تو ویسے کافی زیادہ پلیٹ فارم ہیں لیکن ہم فی الحال دو مشہور پلیٹ فارم کا ذکر کریں گے جہاں آپ فری میں بلاگ بنا کر آن لائن کمائی کر سکتے ہیں۔اور وہ ہیں بلاگر اور ورڈ پریس۔

★بلاگر گوگل کا بلاگنگ پلیٹ فارم ہے جہاں آپ آسانی کے ساتھ مفت میں بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اسکی خاص بات سادہ، آسان اور عام فہم یوزر انٹرفیس ہے ۔آ پ صرف ماؤس کے ذریعے کلک کر کے ایک اچھا بلاگ بنا سکتے ہیں۔بلاگ بنانے کے بعد آپ نے پندرہ سے بیس پوسٹس کرنی ہیں جو کہیں سے کاپی شدہ نہ ہوں اور مارکیٹنگ کر کے اپنی ریڈر شپ بڑھانی ہے۔ آپکے بلاگ کو چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر جائے گا تو آپ گوگل ایڈ سینس کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔ اب آپکے بلاگ پر گوگل کے اشتہارات نطر آئیں گے اور آپ کو اسکے مقابلے میں پے منٹ کی جائے گی۔

★بلاگنگ کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا پلیٹ فارم ورڈ پریس ہے۔ یہ بلاگر کی نسبت زیادہ پیچیداور زیادہ ایڈانس ہے ۔ورڈ پریس اپنے استعمال کندگان کو بلاگ تھیم پر زیادہ کنٹرول دیتا ہے۔ آپ اپنا مفت بلاگ بھی بنا سکتے ہیں اور اپنے لیے ڈومین ورڈپریس سے خرید سکتے ہیں۔ورڈپریس پر تقریباً 75 ملین ویب سائٹس بنی ہوئی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Free Android Apps Moded Store And Paid Games: Free download app emoney

Free Android Apps Moded Store And Paid Games: Free download app emoney : Free download app emoney https://play.google.com/store/apps/details...