Tuesday, June 2, 2020

Internet se earning ke asool

انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانے کے چار بنیادی اصول

مستقل مزاجی

★مستقل مزاجی شرط ِ اول ہے ۔ انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانے کے کئی طریقے ہیں ۔ سب سے پہلے دیکھیے کہ آپ کس فن کے ماہر ہیں ۔ کیا آپ ایک اچھے لکھاری ہیں ؟ کیا آپ پروگرامر ہیں؟ کیا آپ ویب سائٹیں بنانا جانتے ہیں ؟کیا آپ تصویروں میں ترمیم کر سکتے ہیں ؟کیا سوشل میڈیا پر آپ کو ہزاروں لوگ جانتے ہیں ؟ ۔۔۔ یہ کچھ مہارتیں ہیں ۔ جب کوئی اس نگری میں قدم رکھتا ہے تو اسے اس طرح کے کئی میدان نظر آتے ہیں ۔ سب سے پہلے ایک میدان چن لیا جائے ۔ پھر اس پر اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں صرف کر دی جائیں ۔

محنت

★محنت دوسری شرط ہے ۔ محنت کیا ہے؟ یعنی آپ اپنے صارفین کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش ہمہ وقت جاری رکھیں ۔ صارفین کی کئی قسمیں ہوتی ہیں ۔ کچھ صارفین تھوڑے پر قناعت کر لیتے ہیں ۔ آپ کا فراہم کردہ مواد انھیں مطمئن کر دیتا ہے ۔ کچھ صارفین بڑے سخت ہوتے ہیں ۔ وہ ہر وقت خامیاں تلاش کرنے میں لگے رہتے ہیں ۔ آپ اپنے ہر قسم کے صارفین کا خیال رکھیں ۔ انھیں مطمئن کریں ۔ انھیں مطمئن کرنے کے لیے آپ کو محنت کرنی پڑ ے گی ۔ اس کے لیے آپ کو ابتدا میں سخت محنت کرنی پڑے گی

انگریزی پر عبور

★اچھی انگریزی تیسری شرط ہے ۔ آپ میں کسی حد تک لکھنے کی صلاحیت ضرور ہونی چاہیے ۔ کچھ ویب سائٹیں ایسی ہیں ، جہاں آپ کو اپنا تعارف کرانا پڑتا ہے ۔ظاہر ہے ، وہاں اردو زبان استعمال نہیں کی جا سکتی ۔ اسی طرح کہیں آپ کے غیر ملکی صارف کو کوئی پریشانی ہے تو آپ کو اس کی پریشانی کا اذالہ کرنے کے لیے انگریزی کا سہارا لینا پڑے گا ۔اانٹرنیٹ کے عالمی گاؤں میں پیسے کی غرض سے آنے والا سمجھ دار شخص وہ ہوتا ہے ، جو نہ صرف انگریزی سمجھنے پر توجہ دیتا ہے ، بلکہ لکھنے کی بھی کوشش کرتا ہے ۔ تاکہ اسے کہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مہارت

★چوتھی چیز مہارت ہے ۔ مہارت یہ ہے کہ آپ نے جو شعبہ چنا ہے ، اس کے بارے میں آپ وسیع معلومات کے حامل ہوں ۔ معلومات کی وسعت صارفین کو بہت متاثر کرتی ہے ۔ مثال کے طور پر اگر آپ ایک بلاگر ہیں تو جس موضوع پر آپ لکھ رہے ہیں ، پہلے اس کے بارے میں اچھی خاصی معلومات یک جا کیجیے۔ آج کل معلومات حاصل کرنا کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے ۔ گوگل میں سرچ کیجیے ۔ یوٹیوب میں ویڈیو دیکھیے ۔ فیس بک ، ٹوئٹر، واٹس اپ وغیرہ سے فائدہ اٹھائیے ۔ آپ کو اچھی خاصی معلومات مل جائیں گی ۔ پھر لکھیے اور دیکھیے کہ صارفین کس طرح آپ کی طرف لپکتے ہیں

No comments:

Post a Comment

Free Android Apps Moded Store And Paid Games: Free download app emoney

Free Android Apps Moded Store And Paid Games: Free download app emoney : Free download app emoney https://play.google.com/store/apps/details...