Tuesday, June 2, 2020

Facebook se earn money ka triqa

فیس بک سے پیسے کمانے کا طریقہ

فیس بک کے ذریعے پیسے کمانے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہاں کمائی کا دارومدار شہرت پر ہوتا ہے ۔ یعنی جتنی زیادہ شہرت، اتنے زیادہ پیسے ۔ شہرت نہیں ہے تو پیسے بھی نہیں ہیں ۔ اس لیے کمانے سے پہلے شہرت بنانی چاہیے ۔ شہرت بنانا مشکل نہیں ہے ، لیکن محنت طلب ہے ۔ آپ اپنے دوستوں کو روزانہ کی بنیاد پر اچھا مواد فراہم کریں ۔آہستہ آہستہ لوگ آپ کو جاننے لگیں گے ۔ جب آپ کے فالوورز یا آپ کے پیج کے لائکس کم ازکم پانچ ہزار ہو جائیں تو پھر کمانے کے بارے میں سوچیں ۔

فیس بک کے ذریعے پیسے کمانے کے چار طریقے ، کسی قدر تفصیل کے ساتھ درج ذیل ہیں :

ایفلیٹ مارکیٹنگ

★فیس بک سے پیسے کمانے کا سب سے مشہور طریقہ ایفلیٹ مارکیٹنگ ہے ۔ انٹرنیٹ نگری میں بہت ساری ویب سائٹیں ایسی ہیں ، جو آن لائن چیزیں بیچتی ہیں ۔ ان ویب سائٹوں کو ایسے لوگوں کی ضرورت پیش آتی ہے ، جو ان کی مصنوعات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر مشہور کر سکیں ۔ بدلے میں یہ ویب سائٹیں ان کو کمیشن دیتی ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ کمیشن محض فیس بک پر لگانے سے نہیں ملتا ۔ اگر آپ کے فالوورز یا پیج لائک کرنے والوں میں سے مخصوص مدت کے اندر اندر کوئی خرید لیتا ہے تو ااس کے بدلے میں آپ کو وہ پیسے مل جائیں گے ۔ اس ضمن میں ایمازون اور کلک بنک کے ایفلیٹ پروگرام کافی مشہور ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر پراگروموں کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل سے مدد لی جا سکتی ہے ۔

ذاتی چیزیں بیچنا

★دوسرا طریقہ ذاتی چیزیں بیچنا ہے ۔ اگر آپ ایک اچھے مصنف ہیں تو کتاب لکھیے اور اسے بیچ ڈالیے ۔ اس کے لیے آپ کو زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں ہے ۔ برقی کتابیں مفت میں بن جاتی ہیں ۔ اگر آپ فیس بک پر اچھی شہرت کے حامل ہیں اور ہزاروں لوگ آپ کو جانتے ہیں تو یقینا آپ کی کتاب لوگ خریدیں گے ۔ بہت سی ویب سائٹیں ایسی ہیں ، جہاں آپ اپنی کتاب اپ لوڈ کرکے اس کا لنک اپنے فیس بک پیج یا وال پر رکھ سکتے ہیں ۔ کتابوں کے ساتھ ساتھ دیگر چیزیں بھی بیچی جاسکتی ہے ۔ جیسے ٹیمپلیٹ اور ایپس وغیرہ۔ اگرچہ فیس بک پر گھڑی سے لے کر مکان تک ۔۔۔ ہر چیز بیچی جا سکتی ہے ۔ مگر ڈیجیٹل چیزیں جلدی بک جاتی ہیں ۔

پیج فروخت کرنا

★بظاہر یہ طریقہ بڑا عجیب محسوس ہوتا ہے ، لیکن کئی لوگ اس طریقے سے بھی پیسے کمارہے ہیں ۔ فیس بک کا فائدہ یہ ہے کہ یہاں آپ جتنے چاہیں ، پیج بنا سکتے ہیں ۔ پیج فروخت کرنے کے کام سے منسلک لوگ بہت سے پیج بناتے ہیں ، پھر اس پر روزانہ کی بنیاد پر مواد لگاتے رہتے ہیں ۔ جب اس پیج کے لائکس ہزاروں میں ہو جاتے ہیں تو اس پیج کو بیچ دیتے ہیں ۔ ایسے پیجوں کی ضرورت عام طور پر ایسے لوگوں کو پیش آتی ہے ، جوسو شل میڈیا پر اپنے آپ کی یا اپنی کمپنی یا کاروبار وغیرہ کی تشہیر کرنا چاہتے ہوں ۔ سو پیج فروخت کرنا بھی فیس بک کے ذریعے پیسے کمانے کا ایک اہم طریقہ ہے ۔

اشتہارات دینا

★آپ کے فالوورز یا لائکس ہزاروں میں ہوں تو آپ کو چھوٹی موٹی کمپنیوں یا اداروں کے اشتہارات مل سکتے ہیں ۔ پاکستان میں بہت سے لوگ اس طریقے سے کمارہے ہیں ۔ اس طریقے سے ٹویٹر پر کمانے والوں کی تعداد اچھی خاصی ہے ۔ لیکن فیس بک پر بھی اس طرح کمایا جا سکتا ہے ۔یہ بھی ایک اچھا طریقہ ہے ۔ اس طریقے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کے جیسے جیسے فالوورز یا لائکس بڑھتے جائیں گے ، اسی قدر آپ کو زیادہ اشتہارات ملیں گے ۔ فالوورز اور لائکس بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ ریٹ بڑھاتے جائیں۔

No comments:

Post a Comment

Free Android Apps Moded Store And Paid Games: Free download app emoney

Free Android Apps Moded Store And Paid Games: Free download app emoney : Free download app emoney https://play.google.com/store/apps/details...